العربية (الأصل)
عَنْحَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْإِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْأَبِي الْمُنْذِرِمَوْلَى أَبِي ذَرٍّ، عَنْأَبِي أُمَيَّةَ الْمَخْزُومِيِّ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَأُتِيَ بِلِصٍّ اعْتَرَفَ اعْتِرَافًا، وَلَمْ يُوجَدْ مَعَهُ مَتَاعٌ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أَخَالُكَ سَرَقْتَ؟" قَالَ: بَلَى. قَالَ: ثُمَّ قَالَ:" مَا أَخَالُكَ سَرَقْتَ؟" قَالَ: بَلَى. قَالَ:" فَاذْهَبُوا بِهِ فَاقْطَعُوهُ، ثُمَّ جِيئُوا بِهِ"، فَقَطَعُوهُ ثُمَّ جَاءُوا بِهِ، فَقَالَ لَهُ:" قُلْ: أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ"، قَالَ: أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ. فَقَالَ:" اللَّهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ".
الترجمة الإنجليزية
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Whoever kills himself with a piece of iron, his iron will be in his hand, stabbing himself with it in the Fire of Hell, dwelling therein forever. And whoever kills himself with poison, he will be sipping it in the Fire of Hell, dwelling therein forever. And whoever throws himself from a mountain and kills himself, he will be falling into the Fire of Hell, dwelling therein forever."
الترجمة الأردية
سیدنا ابوامیہ مخزومی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بے شک رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس ایک چور کو لایا گیا، جس نے اعتراف (جرم) کر لیا اور اس کے ساتھ کوئی سامان نہ پایا گیا تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے اسے فرمایا:”میرا نہیں خیال کہ تو نے چوری کی ہو۔“اس نے کہا: کیوں نہیں۔ کہا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے پھر فرمایا:”میرا نہیں خیال کہ تو نے چوری کی ہو۔“اس نے کہا: کیوں نہیں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تو اسے لے جاؤ اور اس کا ہاتھ کاٹ دو، پھر اسے لے کر آؤ۔“سو انہوں نے اس کا ہاتھ کاٹا، پھر اسے لے کر آئے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”کہہ: میں اللہ سے بخشش مانگتا ہوں اور اس کی طرف رجوع کرتا ہوں۔“اس نے کہا کہ میں اللہ سے بخشش مانگتا ہوں اور اس کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اے اللہ! اس کی توبہ قبول فرما لے۔“[مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 155]
