العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْجَزَرِيُّ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ جُمْهَانَ، حَدَّثَنَا سَفِينَةُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ رَجُلاً، أَضَافَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ فَصَنَعَ لَهُ طَعَامًا فَقَالَتْ فَاطِمَةُ لَوْ دَعَوْنَا النَّبِيَّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَأَكَلَ مَعَنَا . فَدَعَوْهُ فَجَاءَ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى عِضَادَتَىِ الْبَابِ فَرَأَى قِرَامًا فِي نَاحِيَةِ الْبَيْتِ فَرَجَعَ فَقَالَتْ فَاطِمَةُ لِعَلِيٍّ الْحَقْ فَقُلْ لَهُ مَا رَجَعَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " إِنَّهُ لَيْسَ لِي أَنْ أَدْخُلَ بَيْتًا مُزَوَّقًا " .
الترجمة الإنجليزية
Safinah, Abu ‘Abdur-Rahman, narrated that a man visited Hadrat 'Ali bin Abu Talib and he made some food for him.* Hadrat Fatimah said:“Why don’t we invite the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) to eat with us?” So they invited him and he came. He put his hand on the doorpost of the house and saw a thin curtain in the corner of the house, so he went back. Hadrat Fatimah said to ‘Ali: “Go and catch up with him, and ask him: ‘What made you go back, O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)?” He said: “I do not enter a well-decorated house.”
الترجمة الأردية
حضرت سفینہ ابو عبدالرحمٰن رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کی ضیافت کی اور آپ کے لیے کھانا تیار کیا، فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا: کاش ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو بلا لیتے تو آپ بھی ہمارے ساتھ کھانا تناول فرماتے، چنانچہ لوگوں نے آپ کو بھی مدعو کیا، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے، آپ نے اپنے ہاتھ دروازے کے دونوں بازو پر رکھے، تو آپ کی نظر گھر کے ایک گوشے میں ایک باریک منقش پردے پر پڑی، آپ لوٹ آئے، فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے کہا: جائیے اور پوچھئے: اللہ کے رسول! آپ کیوں واپس آ گئے ہیں؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ میرے لیے مناسب نہیں کہ میں ایسے گھر میں قدم رکھوں جس میں آرائش و تزئیین کی گئی ہو ۱؎۔
