العربية (الأصل)
حَدَّثَنَامُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ: ثناأَبُو نُعَيْمٍ،وَيَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، قَالا: ثنازَكَرِيَّا، عَنْعَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: ابْنُ يَحْيَى وَهَذَا حَدِيثُ أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَيْدِ الْمِعْرَاضِ؟ فَقَالَ:" مَا أَصَابَ بِحَدِّهِ فَكُلْ، وَمَا أَصَابَ بِعَرْضِهِ فَهُوَ وَقِيذٌ" قَالَ: وَسَأَلْتُهُ عَنْ صَيْدِ الْكَلْبِ؟ فَقَالَ:" مَا أَمْسَكَ عَلَيْكَ فَكُلْ، فَإِنْ أَخَذَ الْكَلْبُ ذَكَاتَهُ، وَإِنْ وَجَدْتَ مَعَ كَلْبِكَ كَلْبًا أَوْ كِلابًا غَيْرَهُ فَخَشِيتَ أَنْ يَكُونَ قَدْ أَخَذَهُ مَعَهُ وَقَدْ قَتَلَهُ فَلا تَأْكُلْ، فَإِنَّمَا ذَكَرْتَ اسْمَ اللَّهِ عَلَى كَلْبِكَ وَلَمْ تَذْكُرْهُ عَلَى غَيْرِهِ".
الترجمة الإنجليزية
Adiyy ibn Hatim (may Allah be pleased with him) said: I asked the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) about game caught with a blunt arrow (mi'rad). He said: "Whatever is struck by its sharp edge, eat it; and whatever is struck by its broad side, it is waqidh (killed by blunt force — do not eat it)." I also asked him about game caught by a trained dog. He said: "Whatever it catches for you, eat it, for the dog's catching it is its slaughter. But if you find another dog or dogs with your dog and you fear that they may have caught it together and killed it, then do not eat it, for you mentioned the name of Allah over your dog but not over the others."
الترجمة الأردية
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے معراض سے شکار کرنے کے متعلق پوچھا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: اگر وہ تیز دھار کی طرف سے لگے، تو کھا لیں اور اگر عرض (چوڑائی) کی طرف سے لگے، تو وہ وقيذ (چوٹ سے مری ہوئی) ہے۔ کہتے ہیں: میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمسے کتے کے ساتھ شکار کرنے کے متعلق پوچھا: تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: جو شکار وہ آپ کے لیے روک لے اسے کھا لیں، کیوں کہ کتے کے پکڑنے سے وہ ذبح ہو جاتا ہے، اگر آپ کے کتے کے ساتھ اور کتے بھی موجود ہوں اور یہ اندیشہ ہو کہ اس کے ساتھ ان کتوں نے بھی شکار کو پکڑا ہے اور قتل کیا ہے، تو پھر اسے نہ کھائیں، کیوں کہ آپ نے اپنے کتے کو چھوڑتے وقت اللہ کا نام لیا ہے، باقیوں پر تو نہیں لیا۔[المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 914]
