العربية (الأصل)
آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ بِاللَٰهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ٭ لَا يُكَلِّفُ اللَٰهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ[البقرة:285-286]
الترجمة الإنجليزية
The Messenger believed in what was revealed to him from his Lord, and so did the believers. All of them believed in Allah, His angels, His books, and His messengers, saying: 'We make no distinction between any of His messengers.' And they said: 'We hear and we obey. Grant us Your forgiveness, our Lord, and to You is the final return.' Allah does not burden a soul beyond its capacity. It will have the reward of what good it has earned, and it will bear the consequence of what evil it has committed. 'Our Lord, do not take us to account if we forget or make a mistake. Our Lord, do not place upon us a burden like that which You placed upon those before us. Our Lord, do not burden us with that which we have no ability to bear. Pardon us, forgive us, and have mercy upon us. You are our Protector, so grant us victory over the disbelieving people.' (Al-Baqarah: 285-286 - whoever recites these two verses at night, they will be sufficient for him.)
الترجمة الأردية
”رسول ایمان لایا اس چیز پر جو اس کی طرف اللہ کی جانب سے اتری اور مومن بھی ایمان لائے، یہ سب اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے، اس کے رسولوں میں سے ہم کسی میں تفریق نہیں کرتے، انہوں نے کہا ہم نے سنا اور اطاعت کی، ہم تیری بخشش طلب کرتے ہیں، اے ہمارے رب! ہمیں تیری طرف ہی لوٹنا ہے۔ اللہ تعالیٰ کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا جو نیکی وہ کرے وہ اس کے لئے اور جو برائی کرے وہ اس کے خلاف ہے، اے ہمارے رب! اگر ہم بھول گئے ہوں یا خطا کی ہو تو ہمیں نہ پکڑنا، اے ہمارے رب! ہم پروہ بوجھ نہ ڈال جو ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا، اے ہمارے رب! ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی ہم میں طاقت نہ ہو اور ہم سے درگزر فرما اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما، تو ہی ہمارا مالک ہے، ہمیں کافروں کی قوم پر غلبہ عطا فرما۔“ابو مسعود بدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ جس شخص نے سورۃ بقرہ کی آخری دو آیات رات کو پڑھیں تو وہ اس کے لئے کافی ہو جائیں گی۔[صحيح بخاري: 5009، صحيح مسلم: 807][مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 111]
