العربية (الأصل)
رجل عشق امراة...
الترجمة الإنجليزية
"(Ibn al-Zubayr, may Allah be pleased with him, once said to his companions: Do you know the meaning of this hadith: 'Whoever fabricates a lie against me, let him take his seat in the Fire'?) A man became infatuated with a woman. One evening he went to her family and said: 'I am the messenger of the Prophet (peace be upon him). He has sent me to you so that I may stay in whichever of your houses I wish.' He waited for nightfall. One of them went to the Prophet (peace be upon him) and said: 'Such a person has come to us claiming you ordered him to stay in any of our houses.' The Prophet (peace be upon him) said: 'He has lied. O so-and-so, go with this man, and if Allah gives you power over him, kill him and burn him.' But it seems death had already sufficed regarding him. Rain began, he went out to perform wudu, and a snake bit him. When the Prophet (peace be upon him) was informed, he said: 'He is in the Hellfire.'"
الترجمة الأردية
”(ایک روز ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں سے کہا: کیا تمہیں علم ہے کہ اس حدیث”جس نے مجھ پر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے“کا کیا مطلب ہے؟) ایک مرد کو ایک عورت سے عشق ہو گیا، وہ ایک دن شام کے وقت اس عورت کے گھر والوں کے پاس آیا اور کہنے لگا میں نبیصلی اللہ علیہ وسلمکا قاصد ہوں، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے مجھے تمہارے پاس اس لیے بھیجا ہے تاکہ میں تمہارے گھروں میں سے جس میں چاہے قیام کر لوں اور وہ شام کا انتظار کرتا رہا۔ ان میں سے ایک شخص نبیصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا فلاں شخص ہمارے پاس آیا ہے اور کہتا ہے کہ آپ نے اسے حکم دیا ہے کہ وہ ہمارے گھروں میں سے جس میں چاہے رات گزارے، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: اس نے جھوٹ کہا ہے، اے فلاں اس شخص کے ساتھ جاؤ اگر اللہ تعالیٰ تجھے اس پر قدرت دے تو اسے قتل کر دینا اور آگ میں جلا دینا مگر میرا خیال ہے کہ اسے موت نے کفایت کی ہو گی۔ پھر آسمان سے بارش شروع ہوئی وہ وضو کرنے کے لیے باہر نکلا تو اسے سانپ نے ڈنس لیا۔ جب نبیصلی اللہ علیہ وسلمکو یہ خبر پہنچی تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: وہ دوزخ میں ہے۔“[مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1133]
