الترجمة الإنجليزية
Abu Sa'id (may Allah be pleased with him) narrated: "We performed i'tikaf with the Prophet (peace be upon him) during the middle ten days of Ramadan. On the morning of the 20th, he came out and addressed us: 'I was shown Laylat al-Qadr, but I was made to forget it' — or he said: 'It was made to be forgotten. So seek it in the last ten nights on the odd nights. I saw myself prostrating in mud.' Then he said: 'Whoever performed i'tikaf with me should continue in this last ten days.' We all observed i'tikaf, and at that time we could see no trace of clouds in the sky. Suddenly a cloud appeared and it rained until the roof of the mosque (which was made of palm-leaf branches) began to leak. The prayer was established, and I saw the Messenger of Allah (peace be upon him) prostrating in mud. I even saw traces of mud on his forehead after the prayer."
الترجمة الأردية
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے کہا کہہم نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے ہمراہ رمضان کے درمیانی عشرہ میں اعتکاف کیا پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمبیسویں تاریخ کی صبح کو باہر تشریف لائے اور ہم سب سے مخاطب ہو کر فرمایا:”مجھے لیلۃالقدر خواب میں دکھائی گئی تھی مگر میں اسے بھول گیا۔“یا یہ فرمایا:”بھلا دیا گیا۔ پس اب تم اسے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو اور میں نے (خواب میں) ایسا دیکھا ہے گویا میں کیچڑ میں سجدہ کر رہا ہوں، لہٰذا جس شخص نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے ہمراہ اعتکاف کیا ہے وہ (اس آخری عشرہ میں) پھر اعتکاف کرے۔“چنانچہ ہم سب نے اعتکاف کیا اور اس وقت ہم آسمان پر ابر کا نشان بھی نہ دیکھتے تھے کہ یکایک ایک بادل آیا اور برسنے لگا یہاں تک کہ مسجد کی چھت ٹپکنے لگی اور وہ کھجور کی شاخوں سے بنائی گئی تھی اس کے بعد نماز قائم کی گئی تو میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو کیچڑ پر سجدہ کرتے ہوئے دیکھا، یہاں تک کہ میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکی پیشانی پر مٹی کا دھبہ نماز کے بعد بھی دیکھا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 974]
