الترجمة الإنجليزية
Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (peace be upon him) told us a very long account about the Dajjal. Among what he told us was: 'The Dajjal will come and camp on the outskirts of Madinah's barren salty land, but entering Madinah will be forbidden for him. Then the best and most righteous person alive will go out to him and say: I testify that you are the Dajjal about whom the Messenger of Allah (peace be upon him) informed us. The Dajjal will say to the people: If I kill this man and bring him back to life, will you still have any doubt about me? They will say: No. So the Dajjal will kill him and then bring him back to life. The righteous man will then say: By Allah, now I am even more certain that you are the Dajjal! The Dajjal will then try to kill him again but will be unable to.'"
الترجمة الأردية
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہہم سے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے دجال کا ایک بہت طویل قصہ بیان فرمایا تھا تو منجملہ اس کے جو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ہم سے بیان فرمایا کچھ یہ تھا:”دجال مدینہ کی کھاری زمین پر آ کر اترے گا لیکن اس پر مدینہ کے اندر آنا حرام کر دیا گیا ہے۔ تو اس وقت ایک شخص جو تمام انسانوں میں سب سے بہتر اور نیک ہو گا، دجال کے پاس جائے گا اور کہے گا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ تو وہی دجال ہے جس کے بارے میں رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے حدیث بیان فرما دی تھی تو دجال لوگوں سے کہے گا کہ بتاؤ! اگر میں اس شخص کو قتل کر کے پھر زندہ کر دوں گا تو کیا تم لوگ پھر بھی (میرے) معاملہ میں شک کرو گے؟ تو لوگ جواب دیں گے کہ نہیں۔ چنانچہ دجال پہلے تو اس نیک شخص کو قتل کرے گا پھر زندہ کر دے گا۔ وہ نیک شخص زندہ ہو کر کہے گا کہ اللہ کی قسم! اب تو مجھے پورا یقین ہو گیا ہے کہ تو وہی دجال ہے تو دجال پھر اس نیک شخص کو قتل کرنا چاہے گا مگر نہ کر سکے گا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 915]
