الترجمة الإنجليزية
Aishah (may Allah be pleased with her) said: I asked the Prophet (peace be upon him) about the Hatim (the semi-circular wall near the Ka'bah): "Is it part of the Ka'bah?" He said: "Yes." I asked: "Then why did they not include it in the Ka'bah?" The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Your people ran short of funds." I asked: "Why is the door so high?" He said: "Your people did that so they could admit whomever they wished and refuse whomever they wished. Were it not for the fact that your people are still new to Islam, and I fear that their hearts might reject it, I would have included the Hatim in the Ka'bah and lowered the door to ground level."
الترجمة الأردية
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہمیں نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے حطیم دیوار کی بابت پوچھا کہ کیا وہ بھی کعبہ میں سے ہے؟ تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ہاں۔“میں نے عرض کہ پھر ان لوگوں نے اس کو کعبہ میں کیوں نہ داخل کیا؟ تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تمہاری قوم کے پاس خرچ کم ہو گیا تھا (اس سبب سے انہوں نے داخل نہیں کیا)۔“میں نے عرض کی کہ دروازہ کی کیا کیفیت ہے؟ اس قدر اونچا کیوں ہے؟ تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”یہ تمہاری قوم نے اس لیے کیا کہ جس کو چاہیں کعبہ کے اندر داخل کریں اور جس کو چاہیں روک دیں اور اگر تمہاری قوم کا زمانہ جاہلیت سے قریب تر نہ ہوتا اور مجھے اس بات کا خوف نہ ہوتا کہ ان کے دلوں کو برا معلوم ہو گا تو میں ضرور حطیم کو کعبہ میں داخل کر دیتا اور اس کا دروازہ زمین سے ملا دیتا (یعنی چوکھٹ نیچی کر دیتا)۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 800]
