الترجمة الإنجليزية
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) said: The Messenger of Allah (peace be upon him) ordered a man to collect the Zakah. The man went and returned, then said: "Ibn Jamil, Khalid ibn al-Walid, and Abbas ibn Abd al-Muttalib (may Allah be pleased with him) refused to pay." The Prophet (peace be upon him) said: "Ibn Jamil refuses only out of ingratitude—he was poor and Allah and His Messenger enriched him. As for Khalid, you are being unjust to him—he has dedicated his armor and equipment to the cause of Allah. As for Abbas, he is the uncle of the Messenger of Allah. His Zakah is obligatory upon him, and an equal amount more (which I shall pay on his behalf)."
الترجمة الأردية
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ایک شخص کو صدقہ یعنی زکوٰۃ وصول کرنے کا حکم دیا۔ وہ شخص گیا اور صدقہ وصول کر لایا پھر عرض کی کہ ابن جمیل، خالد بن ولید اور عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے نہیں دیا تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ابن جمیل رضی اللہ عنہ اس وجہ سے انکار کرتا ہے کہ وہ فقیر تھا، اسے اللہ اور اس کے رسولصلی اللہ علیہ وسلمنے مالدار کر دیا (بیشک اس کا نہ دینا سرکشی پر دلالت کرتا ہے) مگر خالد بن ولید (رضی اللہ عنہ)، تو تم لوگ خالد (رضی اللہ عنہ) پر ظلم کرتے ہو (تم نے ان سے زکوٰۃ کیوں مانگی؟ کیونکہ) انہوں نے اپنی زرہیں اور اپنے ہتھیار اللہ کی راہ میں روک رکھے ہیں اور رہ گئے عباس بن عبدالمطلب تو وہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے چچا ہیں، ان پر البتہ زکوٰۃ ضروری ہے اور اس کے برابر اور بھی (تو وہ میں ادا کروں گا)۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 746]
