الترجمة الإنجليزية
The hadith of Zaynab, wife of Abdullah ibn Mas'ud (may Allah be pleased with her), was mentioned previously. In this narration, she said: I went to the Prophet (peace be upon him) and found an Ansari woman at the door who had come with the same need as mine. Bilal (may Allah be pleased with him) passed by, so we said: "Ask the Prophet if it suffices for me to spend on my husband and the orphans in my care." We told Bilal not to mention our names. When Bilal asked the Prophet (peace be upon him), the Prophet asked: "Who are these two women?" Bilal said: "Zaynab." He asked: "Which Zaynab?" Bilal said: "The wife of Abdullah ibn Mas'ud." The Prophet (peace be upon him) said: "Yes, she will receive a double reward: the reward of kinship and the reward of charity."
الترجمة الأردية
سیدہ زینب زوجہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہا کی حدیثابھی گزری ہے (دیکھئیے باب: زکوٰۃ کا اپنے قرابت داروں پر صرف کرنا۔۔۔) یہاں اس روایت میں یہ بھی کہتی ہیں کہ میں نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس گئی تو میں نے دروازہ پر ایک انصاری عورت کو پایا کہ وہ میرے جیسی ضرورت سے آئی تھی پس سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ہماری طرف سے گزرے تو ہم نے کہا کہ تم نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے دریافت کرو کہ کیا میرے لیے یہ کافی ہے کہ میں (اپنا مال) اپنے شوہر اور ان یتیموں پر جو میری تربیت میں ہیں خرچ کروں؟ اور ہم نے (سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے) یہ کہہ دیا کہ تم ہمارا نام نہ لینا (مگر جب سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے آپصلی اللہ علیہ وسلمسے جا کر یہ پوچھا) تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”یہ دونوں عورتیں کون ہیں؟“تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے کہا”زینب۔“آپصلی اللہ علیہ وسلمنے پوچھا:”کون سی زینب؟“انہوں نے عرض کی کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کی بیوی۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ہاں (کافی ہے بلکہ) اس کو دوہرا ثواب ملے گا قرابت (کا حق ادا کرنے) کا ثواب اور خیرات دینے کا ثواب۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 744]
