الترجمة الإنجليزية
Narrated Abdullah bin Amr bin al-As (may Allah be pleased with him): During the Farewell Pilgrimage, the Messenger of Allah (peace be upon him) stopped at Mina for people to ask him questions. A man came and said, "I shaved my head before slaughtering." The Prophet said: "Slaughter now, and there is no harm." Another man came and said, "I slaughtered before throwing the pebbles." He said: "Throw them now, and there is no harm." Whenever anyone asked him about anything done out of order that day, the Prophet said: "Do it now, and there is no harm."
الترجمة الأردية
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمحجتہ الوداع میں لوگوں کے لیے منیٰ میں ٹھہر گئے۔ لوگ آپ سے مسائل پوچھتے تھے۔ اتنے میں ایک شخص آیا اور اس نے کہا کہ نادانستگی میں میں نے ذبح کرنے سے پہلے سر منڈوا لیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”(اب) ذبح کر لے اور کوئی حرج نہیں۔ ‘ ‘ پھر ایک اور شخص آیا اور اس نے کہا کہ نادانستگی میں میں نے رمی کرنے سے پہلے قربانی کر لی تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”(اب) رمی کر لے اور کوئی حرج نہیں۔“(عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ اس دن) آپصلی اللہ علیہ وسلمسے (مناسک حج کی ترتیب کے بارے میں) جس چیز کی بابت پوچھا گیا، خواہ وہ مقدم کر دی گئی ہو یا مؤخر، تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے یہی فرمایا:”اب کر لے اور کوئی حرج نہیں۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 74]
