الترجمة الإنجليزية
Anas (may Allah be pleased with him) said: Abu Bakr al-Siddiq (may Allah be pleased with him) wrote out for him the Zakah obligations as commanded by the Messenger of Allah (peace be upon him), including: If a person owes a four-year-old she-camel (for 61-75 camels) as Zakah but does not have one, and has a three-year-old she-camel instead, it shall be accepted along with two goats if available, or twenty dirhams. If a person owes a three-year-old she-camel (for 46-60 camels) but does not have one and has a four-year-old she-camel, it shall be accepted, and the collector shall return twenty dirhams or two goats. If a person owes a three-year-old she-camel but has only a two-year-old she-camel, it shall be accepted along with twenty dirhams or two goats. And if a person owes a two-year-old she-camel but has a three-year-old she-camel, it shall be accepted, and the collector shall return twenty dirhams or two goats. If a person owes a two-year-old she-camel but has only a one-year-old she-camel, it shall be accepted along with twenty dirhams or two goats.
الترجمة الأردية
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہسیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ان کے لیے صدقہ کے فرائض، جن کا رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے حکم دیا تھا لکھ دیئے تھے (اس میں یہ مضمون بھی تھا) کہ جس شخص کے پاس (61 سے 75 تک) اونٹوں کی زکوٰۃ میں چار برس کی اونٹنی واجب ہوئی اور وہ اس کے پاس نہ ہو اور اس کے پاس تین برس کی اونٹنی ہو تو وہی اس سے لے لی جائے اور اس کے ساتھ دو بکریاں اگر اس کو مل جائیں یا بیس درہم اس سے لیے جائیں اور جس شخص کے پاس زکوٰۃ میں (46 سے 60 تک) اونٹوں کی تین برس کی اونٹنی واجب ہو اور وہ اس کے پاس نہ ہو اور اس کے پاس چار برس کی اونٹنی ہو تو اس سے لے لی جائے اور زکوٰۃ وصول کرنے والا اسے بیس درہم یا دو بکریاں دیدے اور جس شخص کے پاس زکوٰۃ میں تین برس کی اونٹنی دینا واجب ہو اور اس کے پاس وہ نہ ہو بلکہ دو برس کی اونٹنی ہو تو اس سے وہی لے لی جائے اور وہ اس کے ساتھ بیس درہم یا دو بکریاں اور دے۔ اور جس شخص پر (36 سے 45 تک) اونٹوں کی زکوٰۃ دو برس کی اونٹنی واجب ہو اور اس کے پاس تین برس کی اونٹنی ہو تو اس سے وہی قبول کر لی جائے اور اسے دو بکریاں یا بیس درہم واپس دیدے اور جس شخص پر زکوٰۃ میں دو برس کی اونٹنی دینا واجب ہو اور اس کے پاس وہ نہ ہو بلکہ ایک برس کی اونٹنی ہو تو اس سے وہی لے لی جائے اور وہ (زکوٰۃ دینے والا) اس کے ساتھ بیس درہم یا دو بکریاں اور دیدے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 736]
