الترجمة الإنجليزية
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) said: The Prophet (peace be upon him) said: "On the Day of Resurrection, the camels whose Zakah was not paid will come in their best form and trample their owner with their hooves. Likewise, the sheep whose Zakah was not paid will come in their best form and trample their owner and gore him with their horns." He also said: "One of its rights is that it be milked at the watering place (so that the needy may benefit)." And he said: "Let none of you come on the Day of Resurrection carrying a bleating sheep on his neck and then say: 'O Muhammad, intercede for me!' and I will say: 'I have no power to help you; I conveyed the message to you.' Nor should any of you come carrying a groaning camel on his neck and say: 'O Muhammad, intercede for me!' and I will say: 'I have no power to help you; I conveyed the message to you.'"
الترجمة الأردية
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”قیامت کے دن اونٹ کہ جن کی زکوٰۃ نہ دی گئی ہو گی، خوب موٹے تازے اچھی حالت میں اپنے مالک پر سوار ہو آئیں گے اور اپنے مالک کو پاؤں تلے روندیں گے اور بکری کہ جس کی زکوٰۃ نہ دی ہو گی۔ خوب موٹی تازی اچھی حالت میں اپنے مالک پر سوار ہو کر آئے گی اور اپنے مالک کو اپنے پاؤں تلے روندے گی اور اپنے سینگوں سے مارے گی۔“آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اس کا ایک حق یہ بھی ہے کہ پانی پلانے کے گھاٹ پر وہ دو ہی جائے (اور اس کا دودھ ان محتاجوں کو جو وہاں کھڑے رہتے ہیں دیا جائے)۔“اور فرمایا:”تم میں سے کوئی شخص قیامت کے دن بکری کو اپنی گردن پر لاد کر میرے سامنے نہ آئے کہ بکری چلاتی ہو، پھر مجھ سے وہ شخص کہے کہ اے محمد! (میری شفاعت کیجئیے) اور میں کہہ دوں کہ میں تیرے لیے کسی بات کا اختیار نہیں رکھتا۔ میں تو (حکم الٰہی) پہنچا چکا اور نہ کوئی شخص اونٹ کو اپنی گردن پر لادے ہوئے میرے سامنے آئے کہ وہ اونٹ بول رہا ہو پھر وہ شخص مجھ سے کہے اے محمد! (میری شفاعت کیجئیے) اور میں کہہ دوں میں تیرے لیے کسی بات کا اختیار نہیں رکھتا، میں تو حکم الٰہی پہنچا چکا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 706]
