الترجمة الإنجليزية
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that a Bedouin came to the Prophet (peace be upon him) and said: "Tell me of a deed which, if I do it, will admit me to Jannah." The Prophet (peace be upon him) said: "Worship Allah and do not associate anything with Him, establish the obligatory prayers, pay the obligatory Zakah, and fast during Ramadan." The Bedouin said: "By the One in Whose hand is my soul, I will not do more than this." When he left, the Prophet (peace be upon him) said: "Whoever wishes to look at a man of Jannah, let him look at this man."
الترجمة الأردية
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہایک اعرابی نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آیا اور اس نے عرض کی کہ مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے کہ اگر میں اس کو کروں تو جنت میں داخل ہو جاؤں تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تو اللہ کی عبادت کر اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کر اور فرض نماز پڑھا کر اور فرض زکوٰۃ دیا کر اور رمضان کے روزے رکھا کر۔“وہ اعرابی بولا کہ قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میں اس سے زیادہ (عبادت) نہ کروں گا پھر جب وہ چل دیا تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جس شخص کو یہ بات اچھی معلوم ہوتی ہو کہ وہ اہل جنت میں سے کسی شخص کو دیکھے تو اس کو چاہیے کہ اس شخص کو دیکھ لے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 704]
