الترجمة الإنجليزية
Abu Musa (may Allah be pleased with him) narrated: "Once a solar eclipse occurred, and the Prophet (peace be upon him) stood up in alarm, fearing that the Hour had come. He went to the mosque and prayed with the longest qiyam, ruku', and sujud that I had ever seen him perform. Then he said: 'These are signs that Allah the Exalted sends to instill fear in His servants. They do not occur because of anyone's death or life. Rather, through them Allah instills fear in His servants. So when you see them, turn to the remembrance of Allah, supplication, and seeking forgiveness.'"
الترجمة الأردية
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں(ایک مرتبہ) سورج گرہن ہوا تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمخوف زدہ ہو کر کھڑے ہو گئے آپصلی اللہ علیہ وسلمکو اس بات کا خوف تھا کہ کہیں قیامت نہ آ جائے۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلممسجد میں تشریف لائے اور بڑے لمبے قیام اور رکوع اور سجود کے ساتھ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے نماز پڑھی، اس قدر طویل نماز پڑھتے میں نے کبھی آپصلی اللہ علیہ وسلمکو نہیں دیکھا۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”یہ نشانیاں ہیں جن کو اللہ عزوجل اپنے بندوں کو ڈرانے کے لیے بھیجتا ہے، نہ کسی کی موت کے سبب ایسا ہوتا ہے اور نہ کسی کی زندگی کے سبب بلکہ اس کے ذریعہ اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے لہٰذا جب تم اسے دیکھو تو اللہ کے ذکر کی طرف اور اس سے دعا مانگنے اور اس سے استغفار کرنے کی طرف جھک جاؤ۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 567]
