الترجمة الإنجليزية
Abu Hurayrah's hadith in which the Prophet (peace be upon him) supplicated for the weak Muslims and prayed against the disbelievers of Mudar has been mentioned earlier. In this narration he added that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "O Allah, forgive the tribe of Ghifar and grant safety to the tribe of Aslam." Ibn Abi al-Zinad narrated from his father that this was all in the Fajr prayer.
الترجمة الأردية
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمغریب مسلمانوں کے لیے دعائے نجات مانگتے اور (قبیلہ) مضر (کے کافروں) پر بددعا کرتے .... پہلے گزر چکی ہے (دیکھئیے کتاب: وتر کا بیان۔۔۔ باب: رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد قنوت کا پڑھنا) اور اس روایت میں کہتے ہیں کہ آخر میں رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”(اے اللہ!) قبیلہ غفار کو معاف فرما دے اور اسلم (قبیلہ اسلم) کو سلامت رکھ۔”ابن ابوالزناد نے اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے کہا یہ سب صبح کی نماز میں تھا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 548]
