الترجمة الإنجليزية
Narrated Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be pleased with him): I heard the Messenger of Allah (peace be upon him) say: "When a person embraces Islam and his Islam becomes good, Allah forgives all his previous sins. After that, the reckoning begins: a good deed is rewarded ten to seven hundred fold, and a bad deed is recorded as it is, unless Allah pardons it."
الترجمة الأردية
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے سنا، آپصلی اللہ علیہ وسلمفرماتے تھے جب آدمی مسلمان ہو جاتا ہے اور اس کا اسلام اچھا (خوب سے خوب تر اور مضبوط) ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام گناہوں کو جن کا اس نے ارتکاب کیا تھا، معاف کر دیتا ہے اور اس کے بعد (پھر) معاوضہ (کا سلسلہ شروع) ہوتا ہے کہ نیکی کا بدلہ اس کے دس گنا سے سات سو گنا تک اور برائی کا اسی کے موافق (دیا جاتا ہے) مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس سے درگزر فرمائے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 39]
