الترجمة الإنجليزية
Abu Qatadah (may Allah be pleased with him) said: "While we were praying with the Prophet (peace be upon him), he heard some commotion. After the prayer, he asked: 'What was that?' They said: 'We were hurrying to catch the prayer.' He said: 'Do not do that. When you come to the prayer, come with calmness and tranquility. Whatever you catch of it, pray, and whatever you miss, complete it.'"
الترجمة الأردية
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہاس حالت میں کہ ہم نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے ہمراہ نماز پڑھ رہے تھے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے کچھ لوگوں کی آواز سنی۔ پس جب آپصلی اللہ علیہ وسلمنماز پڑھ چکے تو فرمایا:”تمہارا کیا حال ہے؟ (یعنی یہ شور کیوں ہوا؟)“انھوں نے عرض کی کہ ہم نے نماز کے لیے جلدی کی۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ایسا نہ کرنا جب تم نماز کے لیے آؤ تو نہایت اطمینان سے آؤ پھر جس قدر نماز پاؤ اس قدر پڑھ لو اور جس قدر تم سے جاتی رہے اس کو پورا کر لو۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 386]
