الترجمة الإنجليزية
Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) reported that the Prophet (peace be upon him) said: "The prayer offered in congregation is twenty-five degrees superior to the prayer offered individually in one's home or in the market. When any of you performs wudu well and comes to the mosque solely for the purpose of prayer, with every step he takes, Allah raises him one degree and forgives one of his sins, until he enters the mosque. He is considered to be in prayer as long as the prayer keeps him (in the mosque). And the angels keep supplicating for him as long as he remains in the place where he prayed, saying: 'O Allah, forgive him. O Allah, have mercy on him' — as long as he does not break his wudu."
الترجمة الأردية
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ جماعت کی نماز، اپنے گھر کی نماز اور اپنے بازار کی نماز سے پچیس (25) درجے (ثواب میں) فوقیت رکھتی ہے، اس لیے کہ جب تم میں سے کوئی وضو کرے اور اچھا وضو کرے اور مسجد میں محض نماز ہی کا ارادہ کر کے آئے تو وہ جو قدم رکھتا ہے، اس پر اللہ اس کا ایک درجہ بلند کرتا ہے اور ایک گناہ معاف کر دیتا ہے یہاں تک کہ وہ مسجد میں داخل ہو جاتا ہے تو نماز میں (سمجھا جاتا) ہے، جب تک کہ نماز اسے روکے اور فرشتے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں، جب تک کہ وہ اس مقام میں رہے جہاں نماز پڑھتا ہے۔ فرشتے یوں دعا کرتے ہیں کہ”اے اللہ! اس کے گناہ معاف فرما دے، اے اللہ! اس پر رحم کر“(یہ دعا اس وقت تک جاری رہتی ہے) جب تک وہ بےوضو نہ ہو۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 299]
