الترجمة الإنجليزية
Narrated Abu Said bin Al-Mu'alla (may Allah be pleased with him): I was praying in the mosque when the Messenger of Allah (peace be upon him) called me. I did not respond immediately but came after finishing my prayer. I said: "O Messenger of Allah! I was praying." He said: "Did Allah not say: 'Respond to Allah and the Messenger when he calls you to that which gives you life'? (Al-Anfal: 24)" Then he said: "Before you leave the mosque, I will teach you a Surah that is the greatest in the Quran." He then took my hand. When he was about to leave, I reminded him: "Did you not say you would teach me the greatest Surah in the Quran?" He said: "It is Al-Hamdulillahi Rabbil-Aalameen (Surah Al-Fatihah). It comprises the seven oft-repeated verses and is the Grand Quran that was given to me."
الترجمة الأردية
سیدنا ابوسعید بن معلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے مجھے بلایا، میں اسی وقت حاضر نہ ہوا (بلکہ نماز پڑھ کر گیا) اور عرض کی کہ یا رسول اللہ! میں نماز پڑھ رہا تھا (اس وجہ سے دیر ہوئی) تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”کیا اللہ نے یہ نہیں کہا کہ”تم اللہ اور رسول کے کہنے کو بجا لاؤ، جب کہ رسول تم کو اس حیات بخش چیز کی طرف بلاتے ہوں۔ ‘ (الانفال: 24) پھر مجھ سے فرمایا:”مسجد سے باہر جانے سے پہلے میں تجھے قرآن کی ایک ایسی سورت بتاؤں گا جو (اجر و ثواب میں) ساری سورتوں سے بڑھ کر ہے۔“پھر آپ نے میرا ہاتھ پکڑ لیا۔ جب باہر آنے کا ارادہ کیا تو میں نے عرض نے کہ یا رسول اللہ! کیا آپ نے یہ نہیں فرمایا تھا کہ میں تم کو ایک سورت بتلاؤں گا جو قرآن کی سب سورتوں سے بڑھ کر ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”وہ سورۃ (الحمدللہ رب العالمین) ہے، اس میں سات آیتیں ہیں جو ہر رکعت میں باربار دہرائی جاتی ہیں اور یہی سورۃ وہ قرآن عظیم ہے جو مجھے دیا گیا ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1712]
