الترجمة الإنجليزية
Narrated Aishah (may Allah be pleased with her): It is among Allah's blessings that the Messenger of Allah died in my house, on my day, with his head between my chin and chest. Allah mixed my saliva with his at the time of death — when my brother Abdur-Rahman bin Abi Bakr entered with a miswak in his hand while I was supporting the Messenger of Allah. I noticed the Prophet looking at the miswak, and I knew how much he loved using it. I asked: "Shall I take it for you?" He nodded yes. I took it and gave it to him, but it was too hard for him due to his illness. I asked: "Shall I soften it for you?" He nodded yes. I chewed it to soften it, and he cleaned his teeth with it. Before him was a water jug or bowl — the narrator was uncertain — and he kept dipping his hands in the water and wiping his face, saying: "La ilaha illallah! There are indeed agonies of death." Then he raised his hand and said: "With the exalted companions" — until his blessed soul departed and his hand fell.
الترجمة الأردية
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہیہ بھی اللہ کی نعمتوں میں سے ہے کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے میرے گھر میں اور میری باری کے روز میری ٹھوڑی اور سینہ کے درمیان (سر رکھے ہوئے) وفات پائی اور اللہ نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکی وفات کے وقت میرا اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکا لعاب دہن ملا دیا (اس طرح) کہ ایک روز میرے بھائی عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ ہاتھ میں مسواک لیے ہوئے آئے میں رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو اپنے اوپر ٹیکا دیے ہوئے تھی۔ میں نے دیکھا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلممسواک کو دیکھ رہے ہیں اور مجھے معلوم تھا آپصلی اللہ علیہ وسلممسواک کو جیسا پسند کرتے تھے، میں نے عرض کی کہ کیا یہ مسواک آپ کے لیے لے لوں؟ تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے سر کے اشارہ سے فرمایا:”ہاں۔“میں نے وہ مسواک (ان سے لے کر) آپصلی اللہ علیہ وسلمکو دی لیکن آپصلی اللہ علیہ وسلمپر بیماری سخت تھی تو میں نے کہا کہ میں نرم کر دوں؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے سر کے اشارے سے فرمایا:”ہاں۔“میں نے چبا کر نرم کر دی تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے وہ مسواک دانتوں پر پھیری اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکے سامنے پانی کی ایک چھاگل یا پانی کا ایک کٹورا (راوی عمر کو شک ہے) رکھا تھا، آپصلی اللہ علیہ وسلماپنے دونوں ہاتھ پانی میں ڈالتے اور چہرہ مبارک پر پھیرتے اور فرماتے:”لا الہٰ الا اللہ! موت میں بڑی سختیاں ہوتی ہیں۔“پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنا ہاتھ اٹھایا اور فرمایا:”(اللہ) بلند رفیقوں میں (رکھ)۔“یہاں تک کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکی روح مبارک نکل گئی اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکا ہاتھ گر گیا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1708]
