الترجمة الإنجليزية
Narrated Aishah (may Allah be pleased with her): I used to hear (before the Prophet's final illness) that no Prophet dies until he is given the choice between this world and the Hereafter. During his final illness, the Prophet's voice became hoarse, and I heard him reciting: "With those upon whom Allah has bestowed His grace" — the complete verse (An-Nisa: 69). From this I understood that the Prophet had chosen the Hereafter.
الترجمة الأردية
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہمیں (نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے اس مرض کی حالت سے پہلے) سنا کرتی تھی کہ کوئی نبی اس وقت تک وفات نہیں پاتا جب تک اس کو (اللہ تعالیٰ کی طرف سے) دنیا و آخرت (میں سے ایک کو پسند کرنے) کا اختیار نہ دیا جائے۔ پھر میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے آپ کی اس بیماری میں جس میں آپصلی اللہ علیہ وسلمنے وفات پائی یہ سنا، آپصلی اللہ علیہ وسلمکا گلا بیٹھ گیا تھا، آپصلی اللہ علیہ وسلمیہ آیت پڑھتے ہیں:”ان لوگوں کے ساتھ جن پر اللہ نے اپنے احسانات کیے ہیں“پوری آیت (سورۃ النساء: 69) تو اس سے سمجھ لیا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے آخرت میں رہنا پسند کیا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1702]
