الترجمة الإنجليزية
Narrated Husain bin Ali (may Allah be pleased with them): Ali (may Allah be pleased with him) said: "The Messenger of Allah (peace be upon him) did not inform me of any secret that he concealed from anyone else. However, I heard him say: 'May Allah curse the one who slaughters for other than Allah. May Allah curse the one who shelters a criminal. May Allah curse the one who curses his parents. May Allah curse the one who alters the boundary markers of land.'"
الترجمة الأردية
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہہم جماعت اشعری، نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آئے، ہم نے آپصلی اللہ علیہ وسلمسے سواری مانگی تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے انکار کر دیا۔ ہم نے پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمسے سواری مانگی تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے قسم کھائی کہ میں تمہیں سواری نہیں دوں گا۔ پھر تھوڑی ہی دیر کے بعد نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس مال غنیمت کے کچھ اونٹ آئے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ہمارے لیے پانچ اونٹوں کا حکم دیا۔ جب ہم نے ان اونٹوں کو لے لیا تو ہم نے کہا کہ چونکہ ہم نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکو قسم یاد نہ دلائی اس لیے اب ہم کبھی فلاح نہ پائیں۔ تب میں نے آ کر آپصلی اللہ علیہ وسلمسے عرض کی کہ یا رسول اللہ! آپ نے قسم کھائی تھی کہ میں تمہیں سواری نہیں دوں گا پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ہمیں سواری دیدی۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے جواب دیا:”ہاں! مجھے قسم یاد تھی لیکن میں اگر کسی بات کی قسم کھا لیتا ہوں اور اس کے علاوہ دوسری بات مناسب جانتا ہوں تو اسی مناسب امر کو اختیار کرتا ہوں اور قسم کا کفارہ دیتا ہوں۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1691]
