الترجمة الإنجليزية
Narrated Asma (may Allah be pleased with her): She was pregnant with Abdullah bin Az-Zubair when she emigrated from Makkah. She arrived at Quba and gave birth to him there. She brought him to the Prophet, who took him in his lap, called for a date, chewed it, and placed it in the baby's mouth. Thus the first thing to enter Abdullah's stomach was the saliva of the Messenger of Allah. Then the Prophet performed the tahnik (chewing a date and rubbing it on the baby's palate), prayed for him and asked for blessings. Abdullah was the first child born among the Muslim emigrants.
الترجمة الأردية
سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ(سیدنا) عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ ان کے پیٹ میں تھے کہتی ہیں کہ میں (مکہ سے ہجرت کی نیت سے) اس وقت نکلی جب پورے دنوں کا پیٹ تھا، میں مدینہ میں آ کر قباء میں اتری اور وہاں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے، میں انھیں لے کر نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آئی۔ پس آپصلی اللہ علیہ وسلمنے انھیں اپنی گود میں بٹھایا پھر ایک کھجور منگوائی اور اس کو چبایا، پھر اس کو ان کے منہ میں ڈال دیا تو پہلی چیز جو عبداللہ کے پیٹ میں پہنچی وہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکا تھوک تھا۔ اس کے بعد رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے کھجور چبا کر ان کے منہ میں ڈالی اور ان کے لیے دعا فرمائی اور برکت کی دعا فرمائی اور یہ (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ مہاجرین اسلام کے) پہلے بچے تھے جو اسلام میں پیدا ہوئے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1594]
