الترجمة الإنجليزية
Narrated Aisha (may Allah be pleased with her): When the Prophet married me, I was six years old. We came to Madinah and stayed with Banu Harith bin Khazraj. I fell ill and my hair fell out, then it grew back to my shoulders. My mother Umm Ruman came to me while I was on a swing with my playmates. She called me, and I went to her, not knowing what she wanted. She took my hand and stood me at the door. I was out of breath, and when my breathing settled, she wiped my face and head with water, then took me inside. Some Ansari women were there and said: "Congratulations! May you have good fortune!" My mother handed me over to them, and they prepared me. I was startled when the Messenger of Allah came mid-morning, and they handed me over to him. I was nine years old at that time.
الترجمة الأردية
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہجب نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے مجھ سے نکاح کیا تو میری عمر چھ برس تھی، پھر ہم مدینہ آئے اور بنی حارث بن خزرج کے محلہ میں اترے، مجھے بخار ہو اور میرے سارے بال جھڑ گئے (بعد میں دوبارہ) کندھوں تک میرے بال نکل آئے اور میری ماں ام رومان میرے پاس آئیں، میں (اس وقت) اپنی ہم جولی لڑکیوں کے ساتھ جھولا جھول رہی تھی، انھوں نے مجھے پکارا میں گئی، میں نہیں جانتی تھی کہ وہ کیا کرنا چاہتی ہیں۔ انھوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور گھر کے دروازے پر لے جا کر کھڑا کیا۔ میں ہانپ رہی تھی، جب میری سانس ٹھہری تو انھوں نے پانی سے میرا سر اور منہ پونچھا پھر گھر کے اندر لے گئیں، وہاں انصار کی چند عورتیں بیٹھی تھیں، انھوں نے کہا کہ مبارک ہو مبارک ہو، تمہارا نصیب بہت اچھا ہے، پس (میری ماں نے) مجھے ان کے سپرد کیا اور انھوں نے میرا بناؤ سنگھار کیا اور میں اس وقت گھبرا گئی جب چاشت کے وقت یکدم نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمتشریف لائے تو (ان عورتوں نے) مجھے آپصلی اللہ علیہ وسلمکے سپرد کیا، اور اس وقت میری عمر نو سال تھی۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1591]
