الترجمة الإنجليزية
Abu Juhayfah (may Allah be pleased with him) narrated that he saw the Prophet (peace be upon him) praying the noon prayer in the valley of al-Batha', with a spear planted in front of him as a sutrah. This hadith has been mentioned earlier.
الترجمة الأردية
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہانھوں نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکو (دوپہر کو) وادی بطحاء میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکے سامنے ایک برچھی (بطور سترہ) گڑی تھی .... یہ حدیث پہلے گزر چکی ہے (دیکھئیے کتاب: نماز کا بیان۔۔۔ باب: امام کا سترہ مقتدیوں کا (بھی) سترہ ہے) اور اس روایت میں سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ لوگ اٹھ کر نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے ہاتھ تھام کر اپنے (برکت کے لیے) چہروں پر پھیرنے لگے۔ سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے بھی آپصلی اللہ علیہ وسلمکا ہاتھ تھاما اور اپنے منہ پر رکھا تو وہ برف سے زیادہ ٹھنڈا اور مشک سے زیادہ خوشبودار تھا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1488]
