الترجمة الإنجليزية
Narrated As-Sa'ib bin Yazid (may Allah be pleased with him): My aunt took me to the Prophet (peace be upon him) and said, "O Messenger of Allah, my nephew is ill." The Prophet wiped my head and prayed for blessings for me. He then performed ablution, and I drank from his ablution water. I stood behind him and saw the Seal of Prophethood between his shoulders, like the button of a tent.
الترجمة الأردية
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمجھے میری خالہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس لے گئیں اور عرض کی کہ یا رسول اللہ! میری بہن کا (یہ) لڑکا بیمار ہے۔ پس آپصلی اللہ علیہ وسلمنے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور میرے لیے برکت کی دعا کی، پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے وضو فرمایا تو میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکے وضو (سے بچے ہوئے) پانی کو پی لیا۔ پھر میں آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پس پشت کھڑا ہو گیا تو میں نے مہر نبوت کو دیکھ لیا (جو) آپصلی اللہ علیہ وسلمکے دونوں شانوں کے درمیان مثل حجلہ کی گھنڈی کے (تھی)۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 145]
