الترجمة الإنجليزية
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) said: "Ibrahim (peace be upon him) will meet his father Azar on the Day of Resurrection, and Azar's face will be covered with darkness and dust. Ibrahim will say: 'Did I not tell you not to disobey me?' His father will say: 'Today I will not disobey you.' Ibrahim will then say: 'O Lord! You promised me that You would not disgrace me on the Day of Resurrection.' Allah will say: 'I have forbidden Paradise to the disbelievers.' Then it will be said: 'O Ibrahim! What is beneath your feet?' He will look and find a slaughtered hyena, covered in filth, and it will be cast into the Fire."
الترجمة الأردية
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے ہیں کہآپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ابراہیم علیہ السلام قیامت کے دن اپنے والد آزر سے ملیں گے اور آزر کے منہ پر سیاہی اور گرد و غبار ہو گا تو ابراہیم علیہ السلام ان سے کہیں گے کہ”میں نے (دنیا میں) تم سے نہیں کہا تھا کہ میری نافرمانی نہ کرو۔“تو ان کا باپ کہے گا کہ”آج میں تمہاری نافرمانی نہ کروں گا۔“پھر ابراہیم علیہ السلام کہیں گے کہ اے میرے رب! تو نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ تو مجھے قیامت کے دن ذلیل نہ کرے گا تو اس سے زیادہ ذلت کیا ہو گی کہ میرا باپ (ذلیل اور) تیری رحمت سے دور ہوا؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ میں نے کافروں پر جنت حرام کر دی ہے۔ پھر کہا جائے گا کہ اے ابراہیم! دیکھو تمہارے پاؤں کے نیچے کیا ہے؟ وہ دیکھیں گے کہ ایک بجو ہے جو نجاست سے لتھڑا ہوا ہے، پھر اس کے پاؤں پکڑ کر اسے دوزخ میں ڈال دیا جائے گا، (یعنی ان کے باپ کو بجو بنا دیا جائے گا)۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1410]
