الترجمة الإنجليزية
Abu Dharr (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) said to him at sunset: "Do you know where the sun goes?" I said: "Allah and His Messenger know best." He said: "It goes and prostrates beneath the Throne, then asks permission to rise (from the east), and it is granted. A time will come when it will be told: 'Go back to where you came from,' and it will rise from the west."
الترجمة الأردية
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے ابوذر سے جبکہ آفتاب غروب ہو رہا تھا یہ فرمایا:”کیا تم جانتے ہو کہ یہ (آفتاب) کہاں جاتا ہے؟ میں نے کہا کہ اللہ اور اس کا رسول خوب واقف ہے آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”وہ جا کر عرش کے نیچے سجدہ کرتا ہے پھر (مشرق سے) طلوع ہونے کی (اللہ سے) اجازت مانگتا ہے تو اسے اجازت دے دی جاتی ہے اور قریب ہے کہ وہ سجدہ کرے اور اس کا سجدہ قبول نہ کیا جائے اور اجازت مانگے مگر اسے اجازت نہ ملے بلکہ اس سے کہہ دیا جائے کہ تو جہاں سے آیا ہے وہیں لوٹ جا پس وہ مغرب سے طلوع ہو گا یہی مطلب ہے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا”اور آفتاب اپنی جگہ پر چلتا ہے، یہ غالب دانا کی مقرر کی ہوئی بات ہے۔“(سورۃ یٰسین: 38)۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1353]
