الترجمة الإنجليزية
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) said: When Khaybar was conquered, a roasted sheep that had been poisoned was presented to the Prophet (peace be upon him) as a gift. The Prophet (peace be upon him) said: "Gather all the Jews who are here." When they were gathered, the Prophet (peace be upon him) said: "I am going to ask you something; will you tell me the truth?" They said: "Yes." He asked: "Did you put poison in this sheep?" They said: "Yes." He asked: "What made you do that?" They said: "We wanted to know if you were truly a Prophet — if so, it would not harm you, and if you were a liar, we would be rid of you."
الترجمة الأردية
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہجب خیبر فتح ہوا تو (یہود کی طرف سے) ایک بکری (بھنی ہوئی) جس میں زہر ملا ہوا تھا نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس ہدیہ میں آئی تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جس قدر یہودی یہاں ہیں ان کو جمع کرو۔“چنانچہ وہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکے سامنے جمع کیے گئے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”میں تم سے ایک بات پوچھنے والا ہوں تو کیا تم مجھ کو سچ مچ بتا دو گے؟“انھوں نے کہا، جی ہاں، تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے ان سے فرمایا:”(اچھا بتاؤ) تمہارا باپ کون ہے؟“ان لوگوں نے کہا کہ فلاں شخص۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا”تم نے جھوٹ کہا تمہارا باپ تو فلاں شخص ہے۔“انھوں نے کہا آپ سچ کہتے ہیں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اب ایک اور بات پوچھتا ہوں، کیا تم مجھے سچ بتاؤ گے؟“انھوں نے کہا ہاں اے ابوالقاسم! اگر ہم جھوٹ بولیں گے تو آپ ہمارا جھوٹ معلوم کر لیں گے جس طرح آپ نے ہمارا جھوٹ ہمارے باپ (کے نام) میں معلوم کر لیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ان سے پوچھا (بتاؤ) دوزخ والے لوگ کون ہیں؟“انھوں نے کہا کہ ہم تو دوزخ میں تھوڑے ہی دن رہیں گے پھر ہمارے بعد تم اس میں جانشین ہو گے۔ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تم اس میں ذلیل رہو گے۔ اللہ کی قسم! ہم کبھی اس میں تمہاری جانشینی نہیں کریں گے۔“پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”(اچھا اب) اگر کوئی بات پوچھوں تو کیا سچ بولو گے؟“ان لوگوں نے کہا جی ہاں اے ابوالقاسم (صلی اللہ علیہ وسلم)۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”کیا تم نے اس بکری میں زہر ملایا تھا؟“انھوں نے کہا جی ہاں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تم کو کس چیز نے اس بات پر آمادہ کیا؟“تو ان لوگوں نے کہا کہ ہم نے چاہا تھا کہ آپ اگر جھوٹے ہیں تو ہمیں آپ سے نجات مل جائے گی اور اگر آپ نبی ہیں تو یہ آپ کو کوئی نقصان نہ دے گا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1342]
