الترجمة الإنجليزية
Narrated Anas bin Malik (may Allah be pleased with him): I saw the Messenger of Allah (peace be upon him) when the time for prayer had come. The people looked for water for ablution but could not find any. Water was brought to the Messenger of Allah (peace be upon him) in a vessel. He placed his hand in it and commanded the people: "Perform ablution from this." I saw water gushing from between his fingers until everyone had performed ablution.
الترجمة الأردية
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو اس حال میں دیکھا کہ نماز کا وقت ہو گیا تھا اور لوگوں نے وضو کے لیے پانی تلاش کیا لیکن کہیں سے نہ ملا تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس (ایک برتن میں) وضو کے لیے پانی لایا گیا۔ پس آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس برتن میں اپنا ہاتھ رکھ دیا اور لوگوں کو حکم دیا:”اس سے وضو کریں۔“سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے پانی کو دیکھا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکی انگلیوں کے درمیان سے پھوٹ رہا تھا یہاں تک کہ سب لوگوں نے وضو کر لیا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 134]
