الترجمة الإنجليزية
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) said: "We are the last in terms of time among the nations, yet the foremost in rank." He also said: "Whoever obeys me has obeyed Allah, and whoever disobeys me has disobeyed Allah. Whoever obeys the leader (appointed by me) has obeyed me, and whoever disobeys the leader has disobeyed me. The leader is a shield behind which one fights and by which one is protected."
الترجمة الأردية
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ہم لوگ اور امتوں سے باعتبار ادوار کے آخیر میں ہیں مگر مرتبہ میں سب سے سبقت لے جانے والے ہیں۔“اور فرمایا:”جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی اور جس نے (شرعی) امیر کی اطاعت کی اس نے بیشک میری اطاعت کی اور جس نے (شرعی) امیر کی نافرمانی کی اس نے بیشک میری نافرمانی کی اور امام تو مثل ڈھال کے ہوتا ہے اس کے پیچھے سے جنگ کی جاتی ہے۔ اور اسی کی طرف پناہ لی جاتی ہے۔ پس اگر وہ اللہ سے تقویٰ کا حکم دے اور انصاف کرے تو اس کی وجہ سے اسے ثواب ملے گا اور اگر اس کے خلاف کرے تو اس کی وجہ سے اس پر گناہ ہو گا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1270]
