الترجمة الإنجليزية
Abu Sa'id (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) said: "A time will come when people will go on military expeditions, and it will be asked: 'Is there anyone among you who kept company with the Prophet (peace be upon him)?' It will be answered: 'Yes.' Then victory will be granted through them. Then it will be asked: 'Is there among you anyone who kept company with the Companions of the Prophet?' It will be answered: 'Yes.' Then victory will be granted. Then it will be asked: 'Is there among you anyone who kept company with the companions of the Companions?' It will be answered: 'Yes.' Then victory will be granted."
الترجمة الأردية
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے ہیں کہآپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ایک دور ایسا آئے گا کہ لوگ جہاد کریں گے تو یہ کہا جائے گا کہ کیا تم میں کوئی شخص ایسا ہے کہ جس نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی صحبت اٹھائی ہو؟ جواب دیا جائے گا کہ بالکل ہے۔ (ان کے ذریعے دعا مانگی جائے گی) اور اس کی فتح ہو جائے گی۔ پھر ایک دور ایسا آئے گا کہ لوگ کہیں گے کہ کیا تم میں کوئی ایسا ہے۔ جس نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے صحابہ کی صحبت اٹھائی ہو؟ جواب دیا جائے گا کہ بالکل ہے۔ (پس اس کے ذریعہ سے دعا مانگی جائے گی اور) فتح ہو جائے گی۔ پھر ایک دور ایسا آئے گا کہ کہا جائے گا کیا تم میں کوئی شخص ایسا ہے۔ جس نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے اصحاب کی صحبت اٹھانے والے کی صحبت اٹھائی ہو؟ جواب دیا جائے گا کہ بالکل ہے۔ پس (اس کے ذریعہ سے دعا مانگی جائے گی اور) فتح ہو جائے گی۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1252]
