العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا آدَمُ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ، قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ فَقَالَ قَرَأْتُ الْمُفَصَّلَ اللَّيْلَةَ فِي رَكْعَةٍ. فَقَالَ هَذًّا كَهَذِّ الشِّعْرِ لَقَدْ عَرَفْتُ النَّظَائِرَ الَّتِي كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَقْرِنُ بَيْنَهُنَّ فَذَكَرَ عِشْرِينَ سُورَةً مِنَ الْمُفَصَّلِ سُورَتَيْنِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ.
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu Wa'il (upon him be mercy) narrates that a man came to Hadrat Ibn Mas'ud (may Allah be well pleased with him) and said: 'I recited the Mufassal (surahs) in one rak'ah last night.' He replied: 'Did you rush through it like poetry? I know the similar surahs which the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) used to recite together.' He then mentioned twenty surahs from the Mufassal, two surahs in each rak'ah.
الترجمة الأردية
حضرت ابووائل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے روایت ہے کہ ایک شخص حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا اور بولا: میں نے رات ایک رکعت میں مفصّل (سورتیں) پڑھ لیں۔ آپ نے فرمایا: کیا شعر کی طرح جلدی جلدی پڑھا؟ مجھے وہ ملتی جلتی سورتیں معلوم ہیں جنہیں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ملا کر پڑھا کرتے تھے۔ پھر آپ نے بیس سورتیں بتائیں جو مفصّل سورتوں میں سے تھیں، دو دو سورتیں ہر رکعت میں (پڑھی جاتی تھیں)۔
