العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، سَمِعَ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ، وَسُلَيْمَانُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبِيدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ يَهُودِيًّا، جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ إِنَّ اللَّهَ يُمْسِكُ السَّمَوَاتِ عَلَى إِصْبَعٍ وَالأَرَضِينَ عَلَى إِصْبَعٍ، وَالْجِبَالَ عَلَى إِصْبَعٍ، وَالشَّجَرَ عَلَى إِصْبَعٍ، وَالْخَلاَئِقَ عَلَى إِصْبَعٍ، ثُمَّ يَقُولُ أَنَا الْمَلِكُ. فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ ثُمَّ قَرَأَ {وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ}. قَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَزَادَ فِيهِ فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تَعَجُّبًا وَتَصْدِيقًا لَهُ.
الترجمة الإنجليزية
Musaddad narrated to us, he heard Yahya bin Sa'id, from Sufyan, Mansur and Sulayman narrated to me, from Ibrahim, from Abidah, from Hadrat Abdullah (bin Mas'ud) (may Allah be well pleased with him) who said: A Jew came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and said: "O Muhammad! Indeed, Allah will hold the heavens upon a finger and the earths upon a finger, and the mountains upon a finger, and the trees upon a finger, and all the creation upon a finger, then He will proclaim: 'I am the Sovereign.'" The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) smiled in affirmation until his blessed teeth became visible, then he recited this verse: 'And they did not esteem Allah as He ought to be esteemed' (al-Zumar 39:67). Yahya bin Sa'id said: Fudayl bin Iyad added through Mansur, from Ibrahim, from Abidah, from Hadrat Abdullah, that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) smiled out of wonder and in affirmation of him.
الترجمة الأردية
ہم سے مسدد نے بیان کیا، انہوں نے یحییٰ بن سعید سے سنا، ان سے سفیان نے، مجھ سے منصور اور سلیمان نے بیان کیا، ان سے ابراہیم نے، ان سے عبیدہ نے اور ان سے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا: ایک یہودی نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے محمد! بے شک اللہ آسمانوں کو ایک انگلی پر تھامے رکھے گا اور زمینوں کو ایک انگلی پر، اور پہاڑوں کو ایک انگلی پر، اور درختوں کو ایک انگلی پر، اور تمام مخلوقات کو ایک انگلی پر، پھر فرمائے گا: میں ہی بادشاہ ہوں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اس کی تصدیق میں تبسم فرمانے لگے یہاں تک کہ آپ کے دندانِ مبارک نظر آنے لگے، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: «وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ» (اور انہوں نے اللہ کی قدر نہ پہچانی جیسی اس کی قدر پہچاننی چاہیے تھی)۔ یحییٰ بن سعید نے کہا: اس میں فضیل بن عیاض نے منصور سے، ابراہیم سے، عبیدہ سے، عبداللہ سے یہ اضافہ کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے تعجب اور تصدیق کی وجہ سے تبسم فرمایا۔
