العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ سُمَىٍّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " الشُّهَدَاءُ الْغَرِقُ وَالْمَطْعُونُ وَالْمَبْطُونُ وَالْهَدْمُ ". وَقَالَ " وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي التَّهْجِيرِ لاَسْتَبَقُوا {إِلَيْهِ} وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي الْعَتَمَةِ وَالصُّبْحِ لأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ لاَسْتَهَمُوا ".
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu Hurairah (may Allah be well pleased with him) narrates that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'The martyrs are those who die by drowning, by plague, by abdominal disease, and by being crushed under a falling structure.' He also stated: 'If people knew the reward in coming early for the prayer, they would race towards it. And if they knew the reward in the Isha and Fajr prayers (in congregation), they would come even if they had to crawl.'
الترجمة الأردية
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شہید وہ ہیں جو ڈوب کر، طاعون سے، پیٹ کی بیماری سے اور دیوار وغیرہ گر کر مریں۔ اور فرمایا: اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ جلدی نماز کے لیے آنے میں کیا (اجر) ہے تو وہ اس کے لیے دوڑ پڑیں، اور اگر معلوم ہو جائے کہ عشاء اور فجر (کی باجماعت نماز) میں کیا ثواب ہے تو وہ گھسٹتے ہوئے بھی آئیں۔
