العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنِ طَرِيفٍ أَبِي تَمِيمَةَ، قَالَ شَهِدْتُ صَفْوَانَ وَجُنْدَبًا وَأَصْحَابَهُ وَهْوَ يُوصِيهِمْ فَقَالُوا هَلْ سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم شَيْئًا قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ " مَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ـ قَالَ ـ وَمَنْ يُشَاقِقْ يَشْقُقِ اللَّهُ عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ". فَقَالُوا أَوْصِنَا. فَقَالَ" إِنَّ أَوَّلَ مَا يُنْتِنُ مِنَ الإِنْسَانِ بَطْنُهُ، فَمَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ لاَ يَأْكُلَ إِلاَّ طَيِّبًا فَلْيَفْعَلْ، وَمَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ لاَ يُحَالَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجَنَّةِ بِمِلْءِ كَفِّهِ مِنْ دَمٍ أَهْرَاقَهُ فَلْيَفْعَلْ ". قُلْتُ لأَبِي عَبْدِ اللَّهِ مَنْ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم جُنْدَبٌ قَالَ نَعَمْ جُنْدَبٌ.
الترجمة الإنجليزية
Tarif Abu Tamima (may the mercy of Allah be upon him) narrates: 'I was present with Hadrat Safwan, Hadrat Jundab (may Allah be well pleased with them), and their companions. Safwan was advising his companions. They asked (Jundab): Did you hear anything from the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)? He said: I heard the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) declare: Whoever does deeds to show off, Allah will expose him on the Day of Resurrection. And whoever causes hardship to people, Allah will cause hardship to him on the Day of Resurrection. They said: Advise us. He said: The first thing of the human body to decompose is the abdomen, so whoever is able to eat nothing but what is pure and lawful should do so. And whoever is able to prevent a handful of blood (i.e., unjust killing) from coming between him and Paradise should do so.'
الترجمة الأردية
ظریف ابوتمیمہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے روایت ہے کہ میں حضرت صفوان اور حضرت جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہما اور ان کے ساتھیوں کے پاس موجود تھا۔ صفوان اپنے ساتھیوں کو نصیحت کر رہے تھے۔ پھر (انہوں نے حضرت جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے) پوچھا: کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے کچھ سنا ہے؟ انہوں نے فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا: جو شخص ریاکاری کے طور پر دکھانے کے لیے کام کرے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی ریاکاری کا حال سب پر ظاہر کر دے گا۔ اور جو لوگوں کو تکلیف میں مبتلا کرے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے تکلیف میں مبتلا فرمائے گا۔ پھر لوگوں نے کہا: ہمیں کوئی نصیحت فرمائیے۔ انہوں نے فرمایا: سب سے پہلے انسان کے جسم میں اس کا پیٹ سڑتا ہے، پس جو کوئی طاقت رکھے کہ پاک و حلال کے سوا کچھ نہ کھائے تو اسے ایسا ہی کرنا چاہیے، اور جو کوئی طاقت رکھے کہ چلو بھر خون بہا کر (یعنی ناحق قتل کر کے) اپنے اور جنت کے درمیان حائل نہ ہو تو اسے ایسا کرنا چاہیے۔
