العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ قَالَ حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ، خَطِيبًا يَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ، وَإِنَّمَا أَنَا قَاسِمٌ وَاللَّهُ يُعْطِي، وَلَنْ تَزَالَ هَذِهِ الأُمَّةُ قَائِمَةً عَلَى أَمْرِ اللَّهِ لاَ يَضُرُّهُمْ مَنْ خَالَفَهُمْ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ ".
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Mu'awiya (may Allah be well pleased with him) narrates whilst delivering a sermon that he heard the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) state: Whoever Allah wishes good for, He grants him understanding of the religion. And I am only a distributor; Allah is the One who grants. And this Ummah shall always remain established upon the command of Allah; those who oppose them shall not be able to harm them, until the command of Allah (the Hour) arrives.
الترجمة الأردية
حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے سنا، آپ ارشاد فرماتے تھے: اللہ تعالیٰ جس شخص کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے۔ اور میں تو محض تقسیم کرنے والا ہوں، دینے والا اللہ ہی ہے۔ اور یہ امت ہمیشہ اللہ کے حکم پر قائم رہے گی، ان کی مخالفت کرنے والا انہیں نقصان نہیں پہنچا سکے گا، یہاں تک کہ اللہ کا حکم (قیامت) آ جائے۔
