العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، أَخْبَرَنَا مَخْلَدٌ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي زِيَادٌ، أَنَّهُ سَمِعَ ثَابِتًا، مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يُسَلِّمُ الرَّاكِبُ عَلَى الْمَاشِي، وَالْمَاشِي عَلَى الْقَاعِدِ، وَالْقَلِيلُ عَلَى الْكَثِيرِ ".
الترجمة الإنجليزية
Narrated Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him): Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "The one who is riding should greet the one who is walking, and the one who is walking should greet the one who is sitting, and the smaller number should greet the larger number.
الترجمة الأردية
ہم سے محمد نے بیان کیا، کہا ہمیں مخلد نے خبر دی، کہا ہمیں ابن جریج نے خبر دی، انہوں نے بیان کیا کہ مجھے زیاد نے خبر دی کہ انہوں نے ثابت مولیٰ عبدالرحمٰن بن زید سے سنا، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سوار پیدل چلنے والے کو سلام کرے، پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے کو اور کم تعداد والے زیادہ تعداد والوں کو سلام کریں۔
