العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّ رَجُلاً، أَصَابَ مِنَ امْرَأَةٍ قُبْلَةً، فَأَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرَهُ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ {أَقِمِ الصَّلاَةَ طَرَفَىِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ}. فَقَالَ الرَّجُلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلِي هَذَا قَالَ " لِجَمِيعِ أُمَّتِي كُلِّهِمْ ".
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Hadrat ' Abdullah bin Mas'ud (may Allah be well pleased with him) that a man kissed a (non-mahram) woman. He then came to the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and informed him about it. Thereupon Allah the Exalted revealed: {And establish prayer at the two ends of the day and in some hours of the night. Indeed, good deeds remove evil deeds} (Hud: 114). The man asked, 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)! Is this (ruling) only for me?' He (blessings and peace of Allah be upon him) said: 'It is for my entire Ummah.'
الترجمة الأردية
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے یزید بن زریع نے سلیمان تیمی سے بیان کیا، انہوں نے ابوعثمان نہدی سے، انہوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا کہ ایک شخص نے ایک (غیر) عورت کا بوسہ لے لیا۔ پھر نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور آپ کو اس کی خبر دی۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: {اور نماز قائم رکھو دن کے دونوں کناروں پر اور رات کی کچھ ساعتوں میں۔ بے شک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں} (ہود: 114)۔ اس شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا یہ (حکم) صرف میرے لیے ہے؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "میری تمام امت کے لیے ہے۔"
