العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ، أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، قَالَ حَضَرْنَا مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ جَنَازَةَ مَيْمُونَةَ بِسَرِفَ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ هَذِهِ زَوْجَةُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَإِذَا رَفَعْتُمْ نَعْشَهَا فَلاَ تُزَعْزِعُوهَا وَلاَ تُزَلْزِلُوهَا وَارْفُقُوا، فَإِنَّهُ كَانَ عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم تِسْعٌ، كَانَ يَقْسِمُ لِثَمَانٍ وَلاَ يَقْسِمُ لِوَاحِدَةٍ.
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat 'Ata that we presented ourselves along with Hadrat Ibn `Abbas at the funeral procession of Hadrat Maimuna at a place called Sarif. Hadrat Ibn `Abbas said, "This is the wife of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) so when you lift her bier, do not Jerk it or shake it much, but walk smoothly because the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) had nine wives and he used to observe the night turns with eight of them, and for one of them there was no night turn
الترجمة الأردية
ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو ہشام بن یوسف نے خبر دی، انہیں ابن جریج نے خبر دی، کہا کہ مجھے عطا بن ابی رباح نے خبر دی کہا کہ ہم حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے ساتھ ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے جنازہ میں شریک تھے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ مطہرہ ہیں جب تم ان کا جنازہ اٹھاؤ تو زور زور سے حرکت نہ دینا بلکہ آہستہ آہستہ نرمی کے ساتھ جنازہ کو لے کر چلنا۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آپ کا وصال کے وقت آپ کے نکاح میں نو بیویاں تھیں آٹھ کے لیے تو آپ نے باری مقرر کر رکھی تھی لیکن ایک کی باری نہیں تھی۔
