العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا الْمَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ، قَالَ كُنْتُ آتِي مَعَ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ فَيُصَلِّي عِنْدَ الأُسْطُوَانَةِ الَّتِي عِنْدَ الْمُصْحَفِ. فَقُلْتُ يَا أَبَا مُسْلِمٍ أَرَاكَ تَتَحَرَّى الصَّلاَةَ عِنْدَ هَذِهِ الأُسْطُوَانَةِ. قَالَ فَإِنِّي رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَتَحَرَّى الصَّلاَةَ عِنْدَهَا.
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Narrated by Yazid bin Abi 'Ubaid who (may Allah be well pleased with him) said: I used to come with Hadrat Salamah bin al-Akwa' (may Allah be well pleased with him) to the (Blessed Prophet's) mosque. He would always pray near the pillar where the Holy Quran was kept. I said, 'O Abu Muslim! I see that you always seek to pray near this pillar.' He replied, 'I saw the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) always seeking to pray near it.'
الترجمة الأردية
ہم سے مکی بن ابراہیم نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے یزید بن ابی عبید نے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ (مسجد نبوی شریف میں) آیا کرتا تھا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہمیشہ اس ستون کے پاس نماز ادا فرماتے جس کے قریب قرآن مجید رکھا جاتا تھا۔ میں نے عرض کیا: اے ابومسلم! میں دیکھتا ہوں کہ آپ ہمیشہ اسی ستون کو سامنے کر کے نماز پڑھتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ خاص طور سے اسی ستون کو سامنے کر کے نماز ادا فرمایا کرتے تھے۔
