العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا آدَمُ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ، قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ، خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالْهَاجِرَةِ، فَأُتِيَ بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ فَصَلَّى بِنَا الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَبَيْنَ يَدَيْهِ عَنَزَةٌ، وَالْمَرْأَةُ وَالْحِمَارُ يَمُرُّونَ مِنْ وَرَائِهَا.
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Hadrat 'Awn bin Abi Juhaifah who said: I heard my father (Hadrat Abu Juhaifah Wahb bin Hadrat 'Abdullah, may Allah be well pleased with him) say: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) came out to us at midday. Water for ablution was brought to him, so he performed ablution. Then he led us in the Zuhr and 'Asr prayers with a short spear ('anazah) planted in front of him (as a sutra). Women and donkeys would pass behind it.
الترجمة الأردية
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عون بن ابی جحیفہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا میں نے اپنے والد (حضرت ابوجحیفہ وہب بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے سنا، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم دوپہر کے وقت ہمارے پاس تشریف لائے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں وضو کا پانی پیش کیا گیا تو آپ نے وضو فرمایا۔ پھر ہمیں ظہر اور عصر کی نماز پڑھائی اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے عنزہ (چھوٹا نیزہ) گاڑ دیا گیا تھا۔ عورتیں اور گدھے اس کے پیچھے سے گزرتے رہتے تھے۔
