العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا خَرَجَ يَوْمَ الْعِيدِ أَمَرَ بِالْحَرْبَةِ فَتُوضَعُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَيُصَلِّي إِلَيْهَا وَالنَّاسُ وَرَاءَهُ، وَكَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ فِي السَّفَرِ، فَمِنْ ثَمَّ اتَّخَذَهَا الأُمَرَاءُ.
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Hadrat Ibn 'Umar (may Allah be well pleased with them both) that whenever the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) went out on the day of 'Eid, he would order a spear (harbah) to be planted in front of him and would pray facing it, with the people behind him. He would do the same while traveling. For this reason, the (Muslim) rulers adopted this practice.
الترجمة الأردية
ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبیداللہ نے نافع سے بیان کیا، انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم جب عید کے دن (نماز کے لیے) باہر تشریف لے جاتے تو اپنے سامنے برچھا (حربہ) گاڑنے کا حکم فرماتے اور اس کی طرف رخ کر کے نماز ادا فرماتے اور لوگ آپ کے پیچھے ہوتے۔ سفر میں بھی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ایسا ہی فرماتے تھے۔ اسی وجہ سے (مسلمان) امراء نے بھی یہ طریقہ اختیار کر لیا۔
