العربية (الأصل)
وَأَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم صَلَّى حَيْثُ الْمَسْجِدُ الصَّغِيرُ الَّذِي دُونَ الْمَسْجِدِ الَّذِي بِشَرَفِ الرَّوْحَاءِ، وَقَدْ كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَعْلَمُ الْمَكَانَ الَّذِي كَانَ صَلَّى فِيهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ ثَمَّ عَنْ يَمِينِكَ حِينَ تَقُومُ فِي الْمَسْجِدِ تُصَلِّي، وَذَلِكَ الْمَسْجِدُ عَلَى حَافَةِ الطَّرِيقِ الْيُمْنَى، وَأَنْتَ ذَاهِبٌ إِلَى مَكَّةَ، بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْمَسْجِدِ الأَكْبَرِ رَمْيَةٌ بِحَجَرٍ أَوْ نَحْوُ ذَلِكَ.
الترجمة الإنجليزية
And Hadrat 'Abdullah bin 'Umar (may Allah be well pleased with them both) narrated (to Nafi') that the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) prayed at the place where the small mosque is, below the mosque at Sharaf al-Rawha'. Hadrat ' Abdullah (may Allah be well pleased with him) would point out the spot where the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) had prayed and said: 'It is to your right when you stand in the mosque facing the Qiblah for prayer.' This small mosque lies on the right side of the road when going from Madinah to Makkah. Between it and the larger mosque is approximately the distance of a stone's throw.
الترجمة الأردية
اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے (نافع سے) بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس مقام پر نماز ادا فرمائی جہاں شرف روحاء کی (بڑی) مسجد کے نیچے ایک چھوٹی سی مسجد ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما اس جگہ کی نشاندہی فرماتے تھے جہاں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی تھی اور فرماتے تھے: جب تم مسجد میں قبلہ رو ہو کر نماز کے لیے کھڑے ہو تو وہ مقام تمہاری دائیں جانب ہے۔ یہ چھوٹی مسجد (مدینہ سے) مکہ جاتے ہوئے راستے کی دائیں جانب پڑتی ہے۔ اس کے اور بڑی مسجد کے درمیان تقریباً ایک پتھر کی مار کا فاصلہ ہے۔
