العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي رَجَاءٍ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، قَالَ سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ عُرْوَةَ، قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ،. أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ، سَأَلَتِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ إِنِّي أُسْتَحَاضُ فَلاَ أَطْهُرُ، أَفَأَدَعُ الصَّلاَةَ فَقَالَ " لاَ، إِنَّ ذَلِكِ عِرْقٌ، وَلَكِنْ دَعِي الصَّلاَةَ قَدْرَ الأَيَّامِ الَّتِي كُنْتِ تَحِيضِينَ فِيهَا، ثُمَّ اغْتَسِلِي وَصَلِّي ".
الترجمة الإنجليزية
It is narrated from Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha (may Allah be well pleased with her) that Hadrat Fatima bint Abi Hubaish submitted to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), 'I suffer from Istihada (persistent bleeding) and never become clean. Should I abandon the prayer?' He stated, 'No, that is blood from a vessel. But leave the prayer for the number of days that you used to menstruate before this condition, then take a bath and pray.'
الترجمة الأردية
ہم سے احمد بن ابی رجاء نے بیان کیا، کہا ہمیں ابواسامہ نے خبر دی، کہا میں نے ہشام بن عروہ سے سنا، کہا مجھے میرے والد نے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے خبر دی کہ فاطمہ بنت ابی حبیش نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ مجھے استحاضہ کا خون آتا ہے اور میں پاک نہیں ہو پاتی، کیا میں نماز چھوڑ دیا کروں؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا نہیں، یہ تو رگ کا خون ہے۔ ہاں اتنے دنوں میں نماز ضرور چھوڑ دو جن میں اس سے پہلے تمہیں حیض آیا کرتا تھا، پھر غسل کرو اور نماز پڑھو۔
