العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنَا عَمْرٌو، أَنَّ بُكَيْرَ بْنَ الأَشَجِّ، حَدَّثَهُ أَنَّ بُسْرَ بْنَ سَعِيدٍ حَدَّثَهُ أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ ـ رضى الله عنه ـ حَدَّثَهُ وَمَعَ، بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عُبَيْدُ اللَّهِ الْخَوْلاَنِيُّ الَّذِي كَانَ فِي حَجْرِ مَيْمُونَةَ ـ رضى الله عنها ـ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم حَدَّثَهُمَا زَيْدُ بْنُ خَالِدٍ أَنَّ أَبَا طَلْحَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ تَدْخُلُ الْمَلاَئِكَةُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ ". قَالَ بُسْرٌ فَمَرِضَ زَيْدُ بْنُ خَالِدٍ، فَعُدْنَاهُ فَإِذَا نَحْنُ فِي بَيْتِهِ بِسِتْرٍ فِيهِ تَصَاوِيرُ، فَقُلْتُ لِعُبَيْدِ اللَّهِ الْخَوْلاَنِيِّ أَلَمْ يُحَدِّثْنَا فِي التَّصَاوِيرِ فَقَالَ إِنَّهُ قَالَ " إِلاَّ رَقْمٌ فِي ثَوْبٍ ". أَلاَ سَمِعْتَهُ قُلْتُ لاَ. قَالَ بَلَى قَدْ ذَكَرَهُ.
الترجمة الإنجليزية
It is narrated from Hadrat Busr bin Sa'id that Hadrat Zaid bin Khalid al-Juhani (may Allah be well pleased with him) narrated to him — and with Busr bin Sa'id was 'Ubaidullah al-Khaulani who had been raised under the care of Umm al-Mu'minin Hadrat Maimuna (may Allah be well pleased with her) — Hadrat Zaid bin Khalid (may Allah be well pleased with him) narrated to them both that Hadrat Abu Hadrat Talha (may Allah be well pleased with him) said that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) declared: The angels do not enter a house in which there is a picture. Busr said: Later, Hadrat Zaid bin Khalid (may Allah be well pleased with him) fell ill, and we went to visit him. There in his house was a curtain with pictures on it. I said to 'Ubaidullah al-Khaulani: Did he not narrate to us the hadith about pictures? He replied: He also stated: Except for embroidery on garments (i.e. non-animate designs). Did you not hear him? I said: No. He said: Indeed, he did mention it.
الترجمة الأردية
حضرت بسر بن سعید سے روایت ہے کہ حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے بیان کیا — اور بسر بن سعید کے ساتھ عبیداللہ خولانی بھی تھے جو حضرت اُمّ المؤمنین میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی پرورش میں تھے — حضرت زید بن خالد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان دونوں سے بیان کیا کہ حضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر ہو۔ بسر نے فرمایا: پھر حضرت زید بن خالد رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیمار ہوئے، ہم ان کی عیادت کے لیے ان کے گھر گئے تو وہاں ایک پردہ پڑا ہوا تھا جس پر تصویریں بنی ہوئی تھیں۔ میں نے عبیداللہ خولانی سے عرض کیا: کیا انہوں نے ہمیں تصویروں کے بارے میں حدیث نہیں سنائی تھی؟ انہوں نے فرمایا: انہوں نے یہ بھی فرمایا تھا: مگر کپڑے پر نقش و نگار (یعنی غیر جاندار نقوش) اس حکم سے مستثنیٰ ہیں۔ کیا تم نے نہیں سنا تھا؟ میں نے عرض کیا: نہیں۔ انہوں نے فرمایا: ہاں! انہوں نے ضرور یہ بات بیان کی تھی۔
