العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ، صلى الله عليه وسلم مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ، كِلاَنَا جُنُبٌ. وَكَانَ يَأْمُرُنِي فَأَتَّزِرُ، فَيُبَاشِرُنِي وَأَنَا حَائِضٌ. وَكَانَ يُخْرِجُ رَأْسَهُ إِلَىَّ وَهُوَ مُعْتَكِفٌ، فَأَغْسِلُهُ وَأَنَا حَائِضٌ.
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat `Hadrat Aisha that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and I used to take a bath from a single pot while we were Junub. During the menses, he used to order me to put on an Izar (dress worn below the waist) and used to fondle me. While in I`tikaf, he used to bring his head near me and I would wash it while I used to be in my periods (menses)
الترجمة الأردية
اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: میں اور رسولِ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ایک ہی برتن سے غسلِ جنابت فرمایا کرتے تھے، اس حال میں کہ ہم دونوں پر غسل واجب ہوتا تھا۔ اور حضورِ اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم مجھے حکم فرماتے کہ میں تہبند باندھ لوں، پھر حالتِ حیض میں بھی مجھ سے اظہارِ قرب و محبت فرماتے۔ نیز جب سرکارِ دو عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اعتکاف میں تشریف فرما ہوتے تو اپنا سرِ اقدس میری طرف باہر نکال دیتے، اور میں حالتِ حیض میں آپ کے سرِ انور کو دھو دیا کرتی تھی۔
