العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ، كَيْفَ تَسْأَلُونَ أَهْلَ الْكِتَابِ، وَكِتَابُكُمُ الَّذِي أُنْزِلَ عَلَى نَبِيِّهِ صلى الله عليه وسلم أَحْدَثُ الأَخْبَارِ بِاللَّهِ، تَقْرَءُونَهُ لَمْ يُشَبْ، وَقَدْ حَدَّثَكُمُ اللَّهُ أَنَّ أَهْلَ الْكِتَابِ بَدَّلُوا مَا كَتَبَ اللَّهُ وَغَيَّرُوا بِأَيْدِيهِمُ الْكِتَابَ، فَقَالُوا هُوَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ، لِيَشْتَرُوا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلاً أَفَلاَ يَنْهَاكُمْ مَا جَاءَكُمْ مِنَ الْعِلْمِ عَنْ مُسَاءَلَتِهِمْ، وَلاَ وَاللَّهِ مَا رَأَيْنَا مِنْهُمْ رَجُلاً قَطُّ يَسْأَلُكُمْ عَنِ الَّذِي أُنْزِلَ عَلَيْكُمْ.
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Hadrat Ibn 'Abbas (may Allah be well pleased with them both): O assembly of Muslims! How is it that you ask the People of the Book, while your Book which was revealed to your Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) contains the most recent news from Allah? You recite it, and it has not been adulterated. And Allah has informed you that the People of the Book altered what Allah had written and changed the Scripture with their own hands, and then said: 'This is from Allah,' in order to acquire a small price for it. Does not the knowledge that has come to you prevent you from asking them? No! By Allah, we have never seen any one of them asking you about what has been revealed to you.
الترجمة الأردية
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث نے بیان کیا، یونس سے، ابن شہاب سے، عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے کہ انہوں نے فرمایا: اے مسلمانوں کی جماعت! تم اہلِ کتاب سے کیسے سوال کرتے ہو، حالانکہ تمہاری کتاب جو تمہارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوئی ہے وہ اللہ تعالیٰ کی سب سے تازہ ترین خبروں والی ہے، تم اسے پڑھتے ہو اور اس میں ملاوٹ نہیں ہوئی۔ اور اللہ تعالیٰ نے تمہیں بتا دیا ہے کہ اہلِ کتاب نے اللہ تعالیٰ کے لکھے ہوئے کو بدل ڈالا اور اپنے ہاتھوں سے کتاب میں تحریف کی اور کہا کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے تاکہ اس کے بدلے تھوڑی قیمت حاصل کریں۔ کیا وہ علم جو تمہارے پاس آیا ہے تمہیں ان سے سوال کرنے سے نہیں روکتا؟ نہیں! اللہ کی قسم ہم نے ان میں سے کسی شخص کو نہیں دیکھا جو تم سے اس کے بارے میں پوچھتا ہو جو تم پر نازل ہوا ہے۔
