العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُغِيرَةَ، قَالَ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " صُمْ مِنَ الشَّهْرِ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ ". قَالَ أُطِيقُ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ. فَمَا زَالَ حَتَّى قَالَ " صُمْ يَوْمًا وَأَفْطِرْ يَوْمًا " فَقَالَ " اقْرَإِ الْقُرْآنَ فِي شَهْرٍ ". قَالَ إِنِّي أُطِيقُ أَكْثَرَ. فَمَا زَالَ حَتَّى قَالَ فِي ثَلاَثٍ.
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat Abdullah bin Amr (may Allah be well pleased with them both) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) declared, "Fast only three days a month." He said, "I have the strength for more than that." They kept on discussing until the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) declared, "Fast one day and leave one day." He (blessings and peace of Allah be upon him) also said, "Recite the entire Quran once a month." He said, "I have the strength for more." They kept on discussing until the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) declared, "Recite it (the entire Quran) once every three days."
الترجمة الأردية
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے غندر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے مغیرہ نے بیان کیا کہ میں نے مجاہد سے سنا اور انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مہینے میں صرف تین دن کے روزے رکھا کرو۔ انہوں نے فرمایا: مجھ میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت ہے۔ اسی طرح وہ برابر کہتے رہے (کہ مجھ میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت ہے) یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک دن روزہ رکھو اور ایک دن چھوڑ دیا کرو۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ مہینے میں ایک قرآن مجید ختم کیا کر۔ انہوں نے اس پر بھی کہا کہ میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں، اور برابر یہی کہتے رہے۔ یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین دن میں (ایک قرآن ختم کیا کرو)۔
